اے ٹی سی ،پولیس کی گاڑیاں جلانے کے الزام میں پی ٹی آئی کی عائشہ علی بھٹہ کو دس برس قید کی سزا

پیر 11 اگست 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے الزام میں درج مقدمے میں تحریک انصاف کی سنٹرل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عائشہ علی بھٹہ کو دس برس قید کی سزا سنا دی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سوموار کو لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی متحرک رہنما عائشہ بھٹہ پر نو مئی کے جلا وگھیراو کے واقعات میں جناح ہاوس پر حملے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عائشہ علی بھٹہ کو سانحہ 9مئی کے بعد سب سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا ،عائشہ علی بھٹہ کو 9مئی کو گرفتاری کے بعد 17مئی کو رہا کیا گیا تاہم اگلے ہی روز ان کی پھر گرفتاری ہوگئی۔بعدازاں وہ 8ماہ تک جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوئیں ،وہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب میں دارالامان کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔