راولپنڈی میں جائیداد کے تنازع پر لرزہ خیز تین قتل

پیر 11 اگست 2025 23:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں جائیداد کے تنازع پر لرزہ خیز تین قتل اور ایک قتل کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اڈیالہ روڈ حبیب لائن میں ایک خاتون کے قتل اور شیر خوار بچے کو زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جہاں ان کے ہمراہ ایس ایچ او صدر بیرونی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سہہ پہر اطلاع ملی کہ اڈیالہ روڈ پر خاتون کو قتل کر دیا گیا ہے جس پر مقامی پولیس فوری طور پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم اپنی بہن انجم زہرہ کو قتل اور بھانجے کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے کے بعد یہ بھی اعتراف کر چکا ہے کہ وہ اسی روز اسلام آباد میں اپنے والد اور ایک اور بہن کو قتل کر کے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی اصل وجہ جائیداد کا تنازع ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔