جو سلمان خان کیساتھ کام کرے گا، زندہ نہیں رہے گا، گینگسٹر لارنس بشنوی

لارنس بشنوئی کی تازہ دھمکی کپل شرما کے کینیڈا میں کیفے پر ایک ماہ میں دوسرے حملے کے بعد سامنے آئی ہے

منگل 12 اگست 2025 10:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروہ نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ڈائریکٹر یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، وہ اپنی جان کا خود ذمہ دار ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے "کپس کیفی" پر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک آڈیو پیغام میں خود کو ہیری باکسر کہنے والے شخص نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی اور سلمان خان سے وابستہ ہر شخص کو نشانہ بنانے کی وارننگ دی۔کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کا واقعہ سرے، برٹش کولمبیا میں پیش آیا جہاں کیفے پر ایک ماہ میں دوسری بار حملی کیا گیا تھا۔خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر عمارت کو نقصان پہنچا اور عملہ خوف و ہراس کا شکار ہے۔یاد رہے کہ لارنس بشنوی گینگ نے سلمان خان کو 1998 کے کالے ہرن شکار کیس کی وجہ سے ہدف بنایا ہوا ہے کیونکہ بشنوی برادری کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے۔کینیڈا میں لورنس بشنوی نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد مقامی حلقوں کی جانب سے اسے دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔