وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنرسے ملاقات

پیر 18 اگست 2025 17:21

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی برطانوی  پارلیمانی انڈر سیکرٹری ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنرکے ساتھ لندن میں نتیجہ خیز ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ تعلقات میں مثبت رفتار کا جائزہ لیا گیا اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔