ایف آئی اے کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی،بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والا مسافراور سہولت کار گرفتار

منگل 12 اگست 2025 10:50

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایف آئی اے نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافراور سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی شناخت پر سفر کرنے والیمسافر اور اسکے سہولت کار کوگرفتار کرلیا،سید اظہر عباس نامی ملزم نے بھائی کے پاسپورٹ پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کی ،ملزم کی نشاندہی پر اس کا ایجنٹ ذوالفقار علی شاہ بھی گرفتار، ملزم نے اپنے مرحوم بھائی کی دستاویزات پر اٹلی جانے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم نے سید شاہد عباس شاہ کا پاسپورٹ پیش کیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اصل نام سید اظہر عباس ہے ،ملزم اپنے جڑواں بھائی سید شاہد عباس شاہ کے اٹالین شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، ملزم کا بھائی 3 ماہ قبل پاکستان آمد کے بعد وفات پا چکا تھا،ملزم کو سہولت کار ذوالفقار علی شاہ نے اس سفر کے لیے مدد فراہم کی ۔ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کر دیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔