کراچی میں ہونیوالے اوور40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا

منگل 12 اگست 2025 13:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)کراچی میں ہونیوالے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا ہے۔گروپس کا اعلان پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے کیا۔ یہ ٹورنامنٹ 21 نومبر سے پاکستان میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ون میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہیں۔گروپ ٹو میں آسٹریلیا، امریکا، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی ٹیموں میں شامل ہوں گے۔