سیالکوٹ، یوم آزادی کے سلسلہ میں قومی پرچموں، جھنڈیوں، سٹکرز و بیجز کے سٹالز پر رش بڑھ گیا

منگل 12 اگست 2025 13:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سیالکوٹ میں یوم آزادی کے سلسلہ میں قومی پرچموں، جھنڈیوں، سٹکرز و بیجز کے سٹالز پر رش بڑھ گیا۔پاکستان کا یوم آزادی پروقار طریقے سے منانے کےلئےبچوں اور ٹین ایجرز میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جگہ جگہ لگے سٹالز نے بھی یوم آزادی کی رونق کو دوبالا کردیا ہے۔ شہر بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں گلی محلوں میں یوم آزادی منا نے کیلئے خریداری کا سلسلہ جاری ہے نیزکسی کو گھر پر لگانے کیلئے سبزہلا لی پرچم درکار ہے تو کسی کو سبز اور سفید رنگ کی لائٹ خریدنی ہے، شہری سبز ہلا لی پرچم کی مخصوص بنائی گئی جھنڈیاں اور آرائشی اشیا خریدنے کےلئے مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔