پی ایس ایکس میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار کی سطح عبور کرگیا

منگل 12 اگست 2025 15:53

پی ایس ایکس میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے اور انڈیکس مسلسل بلندی کی جانب سفر کررہا ہے۔ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا اور انڈیکس 1547 پوائنٹس اضافے سے 146929 پر بند ہوا۔آج منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی انڈیکس میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس نے کاروبار آغاز پر نئی بلند ترین سطح 146677 بنائی ہے۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 687 پوائنٹس اضافے سے 147617کی سطح پر پر پہنچ گیا۔