سعودی ولی عہد کی کوششوں سے متعدد ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا وعدہ کیا، محمود عباس

محمود عباس اور محمد بن سلمان کی فلسطینی کاز، فلسطینیوں کو درپیش حالیہ صورتحال اور چیلنجز پر بات چیت

منگل 12 اگست 2025 16:49

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) فلسطین کے صدر محمود عباس اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق محمود عباس اور محمد بن سلمان نے فلسطینی کاز، فلسطینیوں کو درپیش حالیہ صورتحال اور چیلنجز پر بات چیت کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان غزہ کی پٹی کی صورتحال، اس کے سکیورٹی اور انسانی اثرات پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ اس دوران سعودی ولی عہد نے فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے جرائم کی مذمت کا اعادہ کیا۔

صدر محمود عباس اور سعودی ولی عہد کید رمیان الاقوامی برادری پر انسانی بحران سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دینے پر بات چیت ہوئی جب کہ صدر محمود عباس نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں 22 ستمبر کو نیویارک میں بین الاقوامی امن کانفرنس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی کوششوں سے متعدد ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان نے روس، یورکین تنازع کیحل اورمذاکرات کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا جب کہ یوکرینی صدر نے امن کی حمایت کیحوالے سے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔