نوجوان پاکستان کا حقیقی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

منگل 12 اگست 2025 17:36

نوجوان پاکستان کا حقیقی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں،ڈاکٹر فردوس ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا حقیقی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں جن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوتھ ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مایوسی اور منفی رجحانات سے بچانے کے لیے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ناگزیر ہے۔نوجوانوں کو کھیلوں، ثقافتی پروگرامز اور فنی تربیت کے مواقع فراہم کر کے ان میں خوداعتمادی، قیادت اور ذمہ داری کا احساس اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی نوجوان ہر میدان میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں اور آئندہ بھی ملک کو عالمی سطح پر بلند مقام دلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ عالمی یوتھ ڈے ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ آج کے نوجوان کل کے رہنما ہیں اور ان کو مواقع، وسائل اور اعتماد فراہم کرنا حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔