حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات دے رہی ہے ‘ بیرون ملک پاکستانی تاجرہمارے معاشی سفیر ہیں‘ وزیراعظم

منگل 12 اگست 2025 20:57

حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات دے رہی ہے ‘ بیرون ملک پاکستانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات دے رہی ہے ‘بیرون ملک پاکستانی تاجر ہمارے معاشی سفیر ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور چودھری نے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاک-امریکہ تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم کو امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروں کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوید انور چودھری نے پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ تک پہنچانے کی تجاویز پیش کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات دے رہی ہے ‘بیرون ملک پاکستانی تاجر ہمارے معاشی سفیر ہیں۔وزیراعظم نے شکاگو چیمبر کی کوششوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

نوید چودھری نے کہا کہ "میڈ ان پاکستان" برانڈ کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں آئی ٹی ، ٹیکسٹائل، زراعت اور خدمات کے شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی ۔ملاقات کے اختتام پر نوید انور چودھری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات پاک-امریکہ تجارتی تعلقات کو نئی سمت دینے کی جانب ایک مثبت قدم قراردیا گیا ہے۔