کمالیہ میں یوم اقلیت ڈے کے حوالہ سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد

منگل 12 اگست 2025 21:07

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) کمالیہ میں یوم اقلیت ڈے کے حوالہ سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ کرسچن پیس کونسل کے ضلعی رہنمااشرف جان سندھو کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پرہوا جس میں مذہبی رہنما کیپٹن نقاش آفتاب ،صدر اوورسنیر پاکستانی حارث ندیم، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری نثار گل، چیئرمین پاکستان پیس انٹرنیشنل کونسل حافظ تنویر ناصر گجر ،سابق ممبر ضلع کونسل ٹوبہ چوہدری خالد جاوید گل، صدر سلیم مسیح مغل ،سابق سپروائزر شفقت سراج ،سابق ماسٹر شفقت ہمدم ،سیاسی سماجی رہنما رانا بلال مقامی میڈیا پرسن کے علاوہ کرسچن کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی رہنما اشرف جان سندھو نے کہا کہ قائد اعظم نے اقلیتوں کے لیے جس جدوجہد کا آغاز کیا آج ہم اس پر فخر کرتے ہیں ملک میں مسیحیوں کے ساتھ عرصہ سے ملک دشمن عناصر مسیحی آبادیوں نشانہ بنا رہے ہیں انسانوں کو زندہ جلائے جانے جیسے واقعات بہت تکلیف دہ ہیں اس کی روک تھام کے لیے بھی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کو اپنا رول ادا کرنے کی ضرورت ہے جشن آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا ملی نغمے پیش کیے گئے۔