مسجد معاملہ،سوشل میڈیا پہ کہا جا رہا کہ راتوں رات آپریشن ہوا جو بالکل غلط جنوری سے مدرسہ انتظامیہ سے رابطے میں تھے‘طلال چوہدری

منگل 12 اگست 2025 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے مدنی مسجد کی شہادت کے واقعہ پر کہا ہے کہ مدرسہ اور اس کے ساتھ مسجد تھی اس حوالہ سے سوشل میڈیا پہ کہا جا رہا ہے کہ راتوں رات آپریشن ہوا ہے جو بالکل غلط ہے جنوری سے مدرسہ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھے ان کی مرضی کی جگہ پہ جدید مدرسہ بنایا گیاان کے 185طلبہ تھے انہیں منتقل کیا گیا ہم نے کوئی بھی قدم ایسا نہیں اٹھایا جو مشاورت کے بغیر ہو‘ پھر ایک اور گمراہ کن پراپیگنڈا کیا گیا کہ پچاس مزید مقامات پہ آپریشن کیا جائے گاہم نے اس حوالہ سے بات چیت کی وزیر داخلہ سے بات چیت کی جائے گی اور مشاورت کے ساتھ سب کچھ ہو گا ایسی باتیں بالکل غلط ہیں کہ بغیر مشاورت کے عمل ہواتمام علما کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم معاملے کو مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔

(جاری ہے)

مولانا عبد الغفور حیدری کا بہت مثبت کردار رہا۔ ڈپٹی اسپیکر نے وزیر مملکت طلال چوہدری کو مولانا عبد الغفور حیدری کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی ہدایت کر دی۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ یہاں مدنی مسجد کی شہادت کا واقعہ پیش آیا پء۔وزیر مملکت برائے داخلہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے معاملہ حل کروانے کی کوششیں کیں اسلام آباد انتظامیہ نے وزیر کو غلط گائیڈ کیا یہ بتایا گیا ہے کہ مدرسہ منتقل کرنے پہ متعلقہ مسجد کے مولانا راضی ہو گئے تھے اس بات میں حقیقت نہیں ہے، مسجد کو شہید کرنے پہ مولانا راضی نہیں تھے مسجد ایک مرتبہ بن جائے تو تاقیامت رہتی ہے بابری مسجد کا اقدام اگر ہوتا ہے تو ہم اس پہ احتجاج کرتے ہیں‘ اسلام آباد میں ایسا کیسے ہو سکتا ہی اس وقت مسئلہ ہمارے ہاتھ میں ہے، ہم حل کر سکتے ہیں شکر گزار ہوں کہ وزیر نے 48گھنٹے کا وقت لیالال مسجد جیسا سانحہ ہو سکتا ہے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گپول نے کہا ایوان کو اہمیت دیں میں نے اپنے علاقے لیاری کی لوڈ شیڈنگ کی بات کی اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اسٹینڈنگ کمیٹی میں پاور منسٹر نے کہا کہ گیارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے کیا کمیٹی کی ویلیو نہیں ہے کوئی مجھے آپکی رولنگ چاہیے اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو آپ کوئی بھیج دیں میرے ساتھ لیاری میں پتا چل جائے گا لوگ ڈپریشن کے مریض بن گیے ہیں چین کی نیند سو نہیں پارہے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست بروز بدھ دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔