’’باندھے سر پہ کفن کبھی ڈرتے نہ ہم‘بعد موت کے بھی زندہ جی مرتے نہ ہم‘‘

منگل 12 اگست 2025 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)یومِ آزادی معرکہ حق پر نیا جوشیلہ ملی نغمہ ''منہ'' جاری کر دیا گیا ہے جس میں ''باندھے سر پہ کفن کبھی ڈرتے نہ ہم‘بعد موت کے بھی زندہ جی مرتے نہ ہم'',دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ ملی نغمے میں وطن کیلئے جان ہتھیلی پر رکھنے والے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیاگیا ہے ۔

ملی نغمے میں ''بنیان المرصوص'' کا ذکر، دشمن کی سازشیں چکنا چور کرنے کا پیغام ہے۔

(جاری ہے)

''عزم اونچا بلند رکھیں سر بھی'' بولوں میں دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دینے کا عزم نمایاںہے۔دشمن کو واضح انتباہ اگر دوبارہ کوشش کی تو انجام پہلے سے بھی برا ہوگا۔''منہ توڑ دیں گے ہم سانسیں روک دیں گے، پرچم کے واسطے ہم اب غازی اور دیں گی'',شہداء کی قربانیوں اور غازیوں کے کارناموں کو سلام پیش کیا گیا ہے ۔پاک فوج، پاک فضائیہ اور عوامی اتحاد کو نغمے کا مرکزی پیغام قرار دیا گیا۔''کندھوں پہ ہے وزن جان و دل سے یہ من بولے پاکستان زندہ باد'',نغمے کے بول میں شہادت، قربانی اور پاکستان کے لیے ولولہ صاف دکھائی دیتا ہے۔