Live Updates

ہم پرجتنے بھی مظالم کئے جائیں یا ہمیں نااہل کیا جائے ہم اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ کسی صورت بھی نہیں چھوڑیں گے، اعظم سواتی

منگل 12 اگست 2025 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) ایوان بالا میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہاہے کہ ہم پر جتنے بھی مظالم کئے جائیںیا ہمیں نااہل کیا جائے ہم اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ کسی صورت بھی نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا سے اپنے خطاب میں سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ مجھے اور میری فیملی نے جو دیکھا ہے اس کو پورے ملک نے دیکھا ہے انہوںنے کہاکہ یہ وقت ہے کہ ہم سزائوں کو قبول کریں ظلم کو برداشت کریں مگر اپنے لیڈر پر کوئی کمپرومائز نہ کریں انہوں نے کہاکہ آج اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز ایوان میں موجود نہیں ہے ہمیں دوسرے اپوزیشن لیڈر لانے کی کوئی جلدی نہیں ہے اس حوالے سے بانی چیرمین ہی فیصلہ کریں گے انہوں نے کہاکہ ہمارا آئین جن سیاستدانوں نے بنایا ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جب یہ آئین بنایا گیا تو اس وقت بھی ملک میں افراتفری تھی تاہم ان اقابرین نے ایک جگہ پر بیٹھ کریہ آئین بنایا ہے اس آئین میں عدالتوں اور پارلیمنٹ کی آزادی ہے انہوں نے کہاکہ آج آئین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئی ہیں اور یہ سفر قاضی فائز عیسیٰ سے شروع ہوتا ہے ہماری پارٹی سے نشان لیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ جس طریقے سے ہمیں عدالتوں کے زریعے ڈس کوالیفائی کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ میں اٹک جیل میں قید تھا اور ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ اعظم سواتی کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھے انہوں نے کہاکہ کیا یہ ایوان اس ممبر کی داد رسی کرسکتا ہے اور یہ مکرہ حرکت کسی ڈی ایس پی یا ایس ایچ او نے کی ہوگی انہوں نے کہاکہ میرے خلاف 104ایف آئی آر ز ہیں یہ ظلم ہمیں اپنے حقیقی آزادی سے نہیں روک سکتی ہے اور آج میں اس ایوان سے طاقتوروں کو پیغام دیتا ہوں کہ پوری دنیا میں عزت ہوئی لیکن پاکستان کے 90فیصد لوگ جن کے دلوں پر عمران خان حکومت کرتے ہیں ان کی تائید حاصل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ظلم اخر مٹ جاتاہے انہوں نے کہاکہ عدلیہ اور طاقتوروں کو کہتا ہوں کہ آج اللہ تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ طاقتوروں کو کہتا ہوں کہ چین کو اپنے ساتھ رکھیں کیونکہ اس خطے میں انڈیا کے مقابلے میں چین کے ساتھ اپنی دوستی کو برقرار رکھنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہمیں اسلامی ممالک کو اپنے ساتھ ملانا چاہیے تاکہ آر ایس ایس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ایک محاذ قائم کرسکیں انہوں نے کہاکہ جتنی بھی تکلیفیں دیں گے ہم سزائوں کو قبول کریں گے مگر ملک اور انسانیت کے عمران خان کا ساتھ دیں گے۔

۔۔۔اعجاز خان
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات