ہفتے سے بشری بی بی کو ان کی فیملی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ‘ مسرت چیمہ

منگل 12 اگست 2025 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ظلم کی انتہا ہے کہ تقریباً 3 ہفتے سے بشری بی بی کو ان کی فیملی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

(جاری ہے)

ایکس پرجاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ منگل کے روز بھی فیملی کو ناکے پر روکا گیا،ان تک کھانے پینے کی اور بنیادی ضرورت کی اشیا ء پہنچانے کی بھی اجازت نہیں ہے،حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔