اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران21 ہزار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ، ایران

بدھ 13 اگست 2025 09:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ایران کی پولیس نے کہا کہ انہوں نے جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ فضائی جنگ کے دوران 21ہزار افراد کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق پولیس کے ترجمان جنرل سعید منتظر المہدی نے کہا کہ گرفتاریاں عوامی اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں اور ان سے سکیورٹی فراہم کرنے میں لوگوں کے اعلیٰ شعور و فہم اور شرکت کا اظہار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 260 سے زائد افراد کو جاسوسی کے شبہے میں اور دیگر 172 کو غیر قانونی فلم بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ 13 سے 24 جون تک جاری رہنے والی لڑائی کے دوران ملک بھر میں 1,000 سے زائد چوکیاں قائم کی گئیں۔یہ پہلا موقع ہے جب ایران نے جنگ کے دوران گرفتاریوں کی کل تعداد فراہم کی ہے۔