میانوالی،2 منی ٹرکوں میں خونریز تصادم ،دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور موقع پر جاں بحق

بدھ 13 اگست 2025 11:43

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)دانش سکول کے نزدیک 2 منی ٹرکوں میں خونریز تصادم دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور موقع پر جاں بحق، واقعات کے مطابق نواحی علاقہ ہرنولی ایم ایم روڈ پر دانش سکول کے قریب دو منی ٹرکوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور موقع پر دم توڑ گئے اطلاع ملتے ہی پپلاں سے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پھنچ گئیں اور اور ٹرکوں کو کاٹ کر ڈرائیوروں کی نعشوں کو باہر نکالا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پپلاں منتقل کیا جاں بحق ڈرائیوروں کی شناخت ندیم احمد اور مزمل کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہو والے ڈرائیوروں میں سے ایک کا تعلق بھکر جبکہ دوسرے کا تعلق چوک منڈا سے بتایا گیا ہے پپلاں پولیس موقع پر پھنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔