بھارت ، راجستھان سڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک

بدھ 13 اگست 2025 13:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) بھارت کی ریاست راجھستان میں سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ ایک کار اور مسافر بس کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا،اس میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں 7بچے اور 4 خواتین شامل ہیں جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔