جموں و کشمیر،ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجی اہلکار حملے میں ہلاک

بدھ 13 اگست 2025 13:17

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فوج کا ایک اہلکار حملے میں ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی ضلع کے علاقے ا وڑی میں آپریشن کے دوران ہلاک ہو ا۔بھارتی سرکاری ذرائع نے فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں آپریشن تاحال جا رہی ہے۔یاد رہے کہ اوڑی ہی کے علاقے میں گزشتہ روز ایک بھارتی فوجی گشت کے دوران پہاڑی سے پھسل کر ہلاک ہو گیا تھا۔