نوشہرو فیروز، جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے ضلع کچہری نوشہروفیروز میں ایک پروقار تقریب

بدھ 13 اگست 2025 15:21

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) نوشہروفیروز میں جشن آزادی ومعرکۂ حق کے حوالے سے پروقار تقریب ہوئی جس میں سیشن جج نے قومی پرچم لہرایا۔ تفصیلات کے مطابق جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے ضلع کچہری نوشہروفیروز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیشن جج نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ارسلان سلیم، ضلع چیئرمین سہیل اختر عباسی، ایس پی روحل خان کھوسو، وکلا رہنماؤں، ججز اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محکمۂ فاریسٹ کی جانب سے لائے گئے پودے سیشن جج، ڈی سی، ضلع چیئرمین، ایس پی، ججز اور بار کے عہدیداران نے لگائے۔ اس موقع پر شرکا نے قومی یکجہتی، وطن کی خوشحالی اور ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ارسلان سلیم نے کہا کہ آزادی کی نعمت کو قائم رکھنے کے لیے ہم سب کو اپنی اپنی سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ ضلع چیئرمین سہیل اختر عباسی نے کہا کہ شجر کاری نہ صرف ماحول کے لیے مفید ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ ایس پی روحل خان کھوسو نے اس موقع پر کہا کہ پودا لگانا صدقۂ جاریہ ہے اور ہر شہری کو اس مہم میں حصہ لینا چاہیے۔تقریب کا اختتام پر دعا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔\378