
ٹیکس بیس میں توسیع، توانائی اصلاحات اور سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد معیشت کے استحکام کا ثبوت ہیں، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
بدھ 13 اگست 2025 16:19

(جاری ہے)
پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح 145,976 پوائنٹس پر پہنچ چکی ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا واضح اظہار ہے جبکہ سی ای اوز کے اعتماد میں 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی اصلاحات کو سراہا ہے۔
فچ اور ایک دوسری بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے ملکی ریٹنگ بہتر کی گئی ہے اور تیسری ایجنسی بھی جلد اپ گریڈ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے سے برآمدات کے نئے مواقع کھلے ہیں اور اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کے اجرا کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک چیلنج ہے تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ دباؤ کم ہوگا۔ گزشتہ سال قرضوں کی لاگت میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی آئی اور رواں سال بھی اتنی ہی بچت متوقع ہے۔ اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ کی پالیسی اپنائی گئی ہے، 43 وزارتوں اور 400 سے زائد محکموں میں اصلاحات جاری ہیں، جبکہ سول اداروں میں پنشن اصلاحات کی جا چکی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس نظام میں موجود خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن جاری ہے اور وزیراعظم شہباز شریف خود اصلاحاتی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکسوں کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر نہیں ڈالا جا سکتا، اس لیے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کر رہی ہے اور توانائی شعبے میں 78 سال میں پہلی بار ٹیرف اصلاحات شروع کی گئی ہیں۔ توانائی کے نقصانات کم ہوئے ہیں اور بجلی کے نرخ مزید کم کرنے کے لیے ٹاسک فورس سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح حقیقت پسندانہ اور مشاورتی پالیسی سازی ہے۔ بلال کیانی کی سربراہی میں ماہانہ بنیادوں پر چیمبرز کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی تاکہ صنعتکاروں اور تاجروں کے تحفظات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم سب ایک ہی قافلے کے مسافر ہیں اور منزل ایک ہے ، پاکستان کو ایک خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
-
گریٹر اسرائیل کا تصور عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات‘پاور ڈویژن سے متعلق امور پر بات چیت
-
پاکستان نہ ہی نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ ہی اس پر یقین رکھتے ہیں ،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.