محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام جشن آزادی و ہفتہ فتح معرکہ حق کے تحت ماحول دوست اقدامات جاری ، سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور میں خصوصی تقریب

بدھ 13 اگست 2025 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام جشن آزادی و ہفتہ فتح معرکہ حق کے تحت ماحول دوست اقدامات جاری ، سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور میں خصوصی تقریب انعقاد محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جشن آزادی و ہفتہ فتح معرکہ حق کے تحت پورے صوبے میں ماحول دوست اقدامات جاری ہے ، اس سلسلے میں محکمہ جنگلات اور اسماعیلی والنٹئرز پشاور کے باہمی اشتراک سے خصوصی بچوں کے لئے قائم سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں خصوصی شجرکاری تقریب کا انعقاد ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی زبیر خان، ڈویژنل فارسٹ آفیسر پشاور شکیل خان ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران ،ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس اور اسماعیلی والنٹئر ز کے صدر سمیت خصوصی بچوں نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے خصوصی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا ، تقریب میں بچوں نے خصوصی پرفارمنس کے ذریعے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا ،محکمہ جنگلات کے افسران نے تقریب کے دوران شرکا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے میں شجرکاری کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگاہی دی، افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سر سبز و شاداب خیبرپختونخوا کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی، تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے، تقریب میں خصوصی افراد اور بچوں کے عزم ، ہمت ، حوصلے اور شجرکاری میں حصہ لینے پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ،دریں اثناء مردان، بنوں ، لوئر کوہستان ، سوات اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پرتعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری دفاتر میں شجرکاری تقریبات منعقد ہوئیں جس میں محکمہ جنگلات و ضلعی انتظامیہ کے افسران ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلبہ نے شرکت کی شجرکاری تقریبا ت میں بڑی تعداد میں پھلدار سمیت دیگر انواع کے پودے لگائے گئے جبکہ طلبا اور مقامی لوگوں میں مفت پودے بھی تقسیم کئے گئے جبکہ مذکورہ تقریبات میں شرکا نے وطن کی حفاظت کے لئے جانیں قربان کرنے والے پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا