Live Updates

پشاور میں ملی جذبے سے جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

بدھ 13 اگست 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) پشاور میں مملکتِ خداداد پاکستان کی آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے اور والہانہ انداز سے منایا گیا۔خوشیوں کے اس اہم اور تاریخی جشن کے حوالے سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبرپختونخوا اور کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس نے آزادی کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سید فخر جہان تھے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس تاشفین حیدر،ڈائریکٹر یوتھ ڈاکٹر نعمان مجاہد،جی ایم خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی محمد علی سد،محکمہ کے اعلیٰ افسران، پشاور کے شہری، کھلاڑی، خواتین، بچے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل نے آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں کے بدولت عمل میں آیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جشن آزادی کا مقصد پاکستان کی آزادی کے حصول کیلئے طویل جدوجھد میں قربانیاں دینے والے قائدین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور حقیقی آزادی کیلئے ہم اپنی جدوجھد جاری رکھیں گے تاکہ قاید اعظم کے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک باوقار اور عظیم مملکت کے طور پر مقام دیا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ قاید اعظم کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بانی چیئرمین عمران خان کوششیں کررہے ہیں اور وہ ایک فلاحی،ازاد اور نئے پاکستان کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پورے صوبے میں جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے بھرپور انداز میں فیسٹیول کئے۔انھوں نے آزادی کے حصول کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

رنگا رنگ تقریب کا آغاز رات 8 بجے ہوا جو ملی جوش و خروش اور تفریح سے بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہا۔ پروگرام میں دلکش آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ بچوں کیلئے مختلف جادوئی کرتب (میجک شو) بھی پیش کیئے گئیے۔ تقریب میں جمناسٹک اور مارشل آرٹس کی شاندار پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔اس طرح علاقائی ثقافتی سرگرمیاں بھی ہوئیں اور نیلام گھر میں آزادی کے حوالے سے بچوں سے سوال و جواب کا سیشن ہوا اور انھیں انعامات دیے گئے۔اس طرح فیملیز و بچوں کے لیے کئی دیگر خصوصی تفریحی پروگرام بھی پیش کئے گئے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات