فتح جنگ میں دو سگے بھائی منی ڈیم میں ڈوبنے سے جاں بحق

بدھ 13 اگست 2025 23:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں دو سگے بھائی منی ڈیم میں ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تھانہ فتح جنگ کی حدود میں منی ڈیم میں نہاتے ہوئے دو کمسن بہن بھائی ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 سالہ جاسم خان اپنے 13 سالہ زوہیب خان کے ساتھ شیر خان ڈیم پر نہانے کے لیے گئے تھے۔ نہاتے ہوئے جاسم اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور ڈوبنے لگا، زوہیب اسے بچانے گیا تو وہ بھی گہرے پانی میں جا کر ڈوب گیا۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے لاشیں نکال کر تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔