سوات، کالام ایزور لاگون ریزارٹ میں شاندار جشنِ آزادی کی تقریب، مقامی افراد اور سیاحوں کی بھرپور شرکت

جمعرات 14 اگست 2025 11:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) سوات کے کالام ایزور لاگون ریزارٹ میں اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے زیراہتمام شاندار جشنِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی افراد اور سیاحوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران ایزور لاگون ریزارٹ میں آتش بازی کی گئی اور آسمان سبز و سفید روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔

اس موقع پر سیاحوں نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

تقریب میں سیکرٹری ٹوورازم خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد اور کمشنر مالاکنڈ عابد وزیر نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری ٹوورازم ڈاکٹر عبدالصمد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ آزادی پر ہم عہد کرتے ہیں کہ سیاحت کو پاکستان کا فخر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ہماری سب سے بڑی نعمت ہے، اس کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں اپنی پہچان بنائیں گے۔ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلیے سب مل کر کردار ادا کریں۔