آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیراہتمام یوم آزادی کی خوشی میں ملی نغموں کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 14 اگست 2025 14:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء) آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیراہتمام یوم ازادی پاکستان اور معرکہ حق میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی کی خوشی میں ملی نغموں کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ازاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے تمام شرکاء اور فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کشمیری عوام کو دوہری خوشی ہے ایک پاکستان کی آزادی کی اور دوسری پاکستانیوں کے ازلی دشمن ہندوستان کی افواج پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کی۔ اس موقع پر کمشنر مظفراباد ڈویژن چوہدری گفتار، ڈائریکٹر جنرل زراعت، ناظم تعلقا ت عامہ محمد بشیر مرزا ،میڈیا کوآرڈینیٹرسردار علی شان ،تیمور ممتاز میر، انتظامی افیسران اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔