یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاکستان کو مبارکباد

امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت پر پاکستان کی مصروفیات کو سراہتا ہے،بیان

جمعرات 14 اگست 2025 15:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت پر پاکستان کی مصروفیات کو سراہتا ہے، ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے منتظر ہیں۔مارک ربیو کا کہنا تھا کہ ان میں اہم معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے امریکیوں اور پاکستانیوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ ملے گا۔