ساہیوال ،پورے ملک کی طرح یونیورسٹی آف ساہیوال میں بھی جشنِ آزادی جوش و جذبہ سے منایا گیا

جمعرات 14 اگست 2025 17:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) پورے ملک کی طرح یونیورسٹی آف ساہیوال میں بھی جشنِ آزادی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے انتظامی افسران، فیکلٹی ممبرز، طلبہ اور بچوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور آزادی کیک کاٹا۔ اس موقع پر قومی پرچم کو سلامی دی گئی اور قومی ترانے کے ساتھ ملی نغمے بھی گائے گئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم کے ہمراہ ?ادگاری پودا بھی لگایا اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریبات پاکستان کی فتح اور قربانیوں کی یاد دلاتی ہیں۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے آزادی کی بےمثال قدر و قیمت پر بھی روشنی ڈالی اور شہدائ اور قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملکی دفاع اور سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی اِن کی قربانیوں اور عزم و حوصلے کی مرہونِ منت ہے۔ وائس چانسلر نے طلبا پر زور دیا کہ وہ حصولِ علم، اتحاد، دیانت داری، برداشت اور حب الوطنی جیسے اوصاف کو اپنا کر ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔تقریب میں رجسٹرار سید غلام علی اصغر، ڈاکٹر امتیاز احمد خان، ڈاکٹر وارث علی، ڈاکٹر امین عابد، ڈاکٹر طارق مسعود، ڈاکٹر محمّد ایوب، ڈاکٹر آصف نواز، ڈاکٹر شہیرہ امین، ڈاکٹر سائرہ عرفان، ڈاکٹر اکرام احمد، ڈاکٹر محمّد رفیق، ڈاکٹر محمّد حسنین، ڈاکٹر عامر عزیز، ڈاکٹر وجیہہ طاہر، مرزا عمر اور اسسٹنٹ رجسٹرار محمّد شہزاد بھی موجود تھے۔\378