ایبٹ آباد ،جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے نتھیاگلی کلب میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 14 اگست 2025 17:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر کی خصوصی ہدایات پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فواد خٹک اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر ارسلان شوکت کی جانب سے یوم آزادی کے حوالہ سے نتھیاگلی کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی ڈی اے نے عملہ کے ساتھ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کو فخر سے لہرایا۔

(جاری ہے)

سرسبز اور صاف ستھرا پاکستان کے جذبہ میں جی ڈی اے افسران نے بھی درخت لگائے، قدرتی تحفظ کیلئے گلیات میں شجر کاری مہم جاری رکھنے کے ہمارے عزم کا اعادہ کیا، یہ اقدام نہ صرف ہمارے ماحول کی حفاظت کرتا ہے بلکہ ہماری قوم میں بیداری بھی پھیلاتا ہے، آیئے ہر یوم آزادی کو صاف اور سرسبز پاکستان کیلئے ایک درخت لگا کر بامعنی بنائیں۔ آیئے اپنے خوبصورت وطن کی قدر کریں، اس کے قدرتی حسن کی حفاظت کریں اور اس آزادی کا جشن منائیں جو ہم سب کو متحد کرتی ہے۔\378