جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کاقیام تاریخ کاایک بے مثال باب ہے‘حمزہ شہباز

یوم آزادی پر مسلح افواج کے مشکور ہیں جو ہماری سرحدوں اور خود مختاری کی حفاطت کرتے ہیں‘سابق وزیر اعلیٰ پنجاب

جمعرات 14 اگست 2025 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کاقیام تاریخ کاایک بے مثال باب ہے، یوم آزادی پر مسلح افواج کے مشکور ہیں جو ہماری سرحدوں اور خود مختاری کی حفاطت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پاکستانیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سیجشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بانیان پاکستان سمیت تمام شہدائے وطن اور ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ یوم آزادی پر مسلح افواج کے مشکور ہیں جو ہماری سرحدوں اور خود مختاری کی حفاطت کرتے ہیں،اللہ تعالی کی خاص مہربانی کی بدولت اس جشن آزادی پر معرکہ حق میں دشمن پر فتح کے بھی شکر گزار ہیں۔