لاہور ،یومِ آزادی قربانیوں کی عظیم داستان ہے، قومی ترقی کے لیے قومی وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا،صوبائی وزیر معدنیات

جمعرات 14 اگست 2025 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) یومِ آزادی 14اگست کے موقع پر صوبائی وزیر معدنیات پنجاب شیر علی گورچانی نے اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست ہماری قومی تاریخ کا وہ درخشاں دن ہے جب بے شمار قربانیوں کے بعد ہمیں ایک آزاد ریاست کا عظیم تحفہ نصیب ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس عزم کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ آزادی کوئی عطیہ نہیں بلکہ ایک طویل، صبر آزما اور ناقابلِ فراموش جدوجہد کا نتیجہ ہے، جس کے پیچھے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور لاکھوں جانثاروں کی قربانیاں کارفرما ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر معدنیات نے کہا کہ آج کا دن ہمیں تجدیدِ عہد کا پیغام دیتا ہے کہ ہم ملک کو امن، ترقی، خوشحالی اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ معدنیات پنجاب صوبے میں موجود قدرتی وسائل کو شفاف، پائیدار اور عوامی مفاد میں بروئے کار لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے تاکہ یہ قیمتی دولت ملک کی معاشی تعمیر میں مثر کردار ادا کر سکے۔آخر میں وزیر معدنیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارا فخر ہے، اس کی حفاظت، ترقی اور وقار کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔\378