ض*زندہ قومیں یوم آزادی کے دن کو شایان شان طریقے سے مناتی ہے ، میر مراد بلوچ

جمعرات 14 اگست 2025 18:25

د*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء) جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل بلوچستان صدر چیمبر آف سمال انڈسٹری میر مراد بلوچ ، پیٹرن انچیف حاجی جمعہ خان ، چیئرمین حاجی ولی محمد نے کہا ہے کہ زندہ قومیں یوم آزادی کے دن کو شایان شان طریقے سے مناتی ہے کیونکہ یہ آزادی ہمارے بزگوں اور اکابرین نے اپنی جانیں قربان کرکے حاصل کی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے دوران شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر نائب صدر تاج محمد بڑیچ، نائب صدر عطاء اللہ مینگل، پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر نعیم الرحمن ، نائب صدر فرحت حسین، وومن چیئرمین کے شرمین یونس ، حاجی دوست محمد آغا، ملک ندیم کاسی، ندیم خان ، چوہدری رفعت ، ماسٹر نادر ، سید عبدالخالق آغا، حضرت عمر، حاجی حمد اللہ خان ترین، ولی بڑیچ سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے پرچم کشائی کی ملک کی سلامتی ، استحکام ، ترقی اور امن کے لئے خصوصی دعا کی گئی شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج پاکستانی قوم اپنا 78 واں یوم آزاد ی کا دن شایان شان طریقے سے منارہے ہیں کیونکہ زندہ قومی آزادی کے دن کو بھر پور شایان طریقے سے مناتی ہے کیونکہ یہ آزادی 78 سال قبل بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے عملی اقدامات اور ہمارے بزرگوں ، اکابرین کی قربانیوں کی بدولت حاصل ہوئی تھی ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے کیونکہ ہم آزاد ملک اور آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک کی سلامتی استحکام ، ترقی اور امن کے لئے مل جل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس ملک کو مزید مستحکم بناکر ترقی کے منازل طے کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جاسکے۔