78 واں یوم آزادی گذشتہ تمام سالوںکے مقابلے میں ایک منفرد اورہمہ جہت اہمیت رکھتا ہے،پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد

پاکستان کوفیل سٹیٹ کہنے یا ثابت کرنے والوں کو آپریشن بنیان المرصوص نے انتہائی تسلی بخش جواب دیا ہے،صدر انجمن فیض الاسلام

جمعرات 14 اگست 2025 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء) انجمن فیض الاسلام کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کا 78 واں یوم آزادی گذشتہ تمام سالوںکے مقابلے میں ایک منفرد اورہمہ جہت اہمیت رکھتا ہے ․ پاکستان کوفیل سٹیٹ کہنے یا ثابت کرنے والوں کو آپریشن بنیان المرصوص نے انتہائی تسلی بخش جواب دے دیا ہے جبکہ آئیندہ کسی محاذ آرائی کی صورت میں انڈیا کو یہ انتباہ کرنا کہ اس کومغرب کی بجائے مشرق سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا اس سے پاکستان اوربنگلہ دیش کی قربت کے معاملات کابھی بخوبی اظہار ہوتا ہے ․ دنیا میںپاکستان کی عزت اوروقار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ․ انہوںنے یہ بات یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ سینئر نائب صدر محترمہ اظہارفاطمہ ، نائب صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) میاں جمیل اطہر ،جنرل سیکریٹری گروپ کیپٹن (ر) پرویز اختر ،فنانس سیکریٹری راجا صابر حسین ،بزم فیض الاسلام کے چئیرمین پروفیسر نیاز عرفان ،سیکریٹری نشر واشاعت محمد بدر منیر ، دیگر عہدیدار ، تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد اس موقع پرموجود تھی ․ پروفیسرڈاکٹرریاض احمد نے کہا کہ اب دنیا کے متعدد ممالک اس خواہش کا اظہار کررہے ہیں ان کے فوجی پاکستان میں فوجی ٹریننگ حاصل کریں ․ انہوںنے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے پاس قائد اعظم محمدعلی جناح جیسا کوئی دوسرا لیڈر نہیں تھا جو ان کو آزادی جیسی نعمت دلوانے کا وسیلہ بنتا ․ قائد کی ان صلاحیتوںکا اظہار علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے بھی کیا اوربعد میںاغیار بھی ہمارے قائد کے معترف ہوئے ․ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے بانی پاکستان کی جرات و بہادری کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد نے اپنی جسمانی بیماری اور جان کودرپیش کسی بھی بیرونی خطرے کو خاطر میںنہ لایا اور پورے عزم و استقلال کے ساتھ قیام پاکستان کی راہ ہموارکی ․ اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل (ر) میاںجمیل اطہر نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنی نظم پیش کی جس میں قوم بالخصوص نوجوانوں کے لئے جہد مسلسل اور آزادی کی مناسبت سے خوشی کا پیغام تھا ․ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا قیام کوئی حادثہ یا اتفاق نہیں بلکہ اس کے لئے ہمارے آبائو اجداد نے لاکھوں جانوںکے نذرانے پیش کئے ․ گروپ کیپٹن (ر) پرویز اختر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے پرچم کشائی اور تقریب میںشرکت کرنے والوںکا شکریہ ادا کیا ․ راجہ صابر حسین نے تقریب کے آخر میںملک وقوم اور انجمن فیض الاسلام کی فلاح و بہتری اورترقی کیلئے خصوصی دعا کروائی ․ بعد ازاں صدر انجمن نے اپنے دفتر میں دیگر عہدیداروںکے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا اور لوگوں میںمٹھائی تقسیم کی گئی ․