پاکستان، چین، افغانستان کے مذاکرات20 اگست کو کابل میں ہونگے

ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے ، سی پیک کی توسیع پر بات چیت متوقع،پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی کا معاملہ اٹھائیگا

جمعرات 14 اگست 2025 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات20 اگست کو کابل میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ، نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اور افغان وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی۔مذاکرات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی کا معاملہ اٹھائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔