صادق آباد ،موٹروے ایم 5 پر یومِ آزادی کی پُروقار تقاریب

جمعہ 15 اگست 2025 11:58

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ایس پی فیصل اکرم کی قیادت میں موٹروے ایم 5 پر یومِ آزادی کی پُروقار تقاریب ،پرچم کشائی، فلیگ مارچ، روڈ سیفٹی واک، تحائف کی تقسیم اور کیک کاٹا گیا۔تقاریب میں قرآن خوانی، اجتماعی دعا، پرچم کشائی، کبوتروں کی اُڑان، کیک کاٹنے اور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

روڈ سیفٹی واک میں موٹروے پولیس، مقامی کمیونٹی اور شہریوں نے شرکت کی، جبکہ مسافروں میں قومی پرچم اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ ایس پی فیصل اکرم نے کہا کہ یومِ آزادی قربانیوں، اتحاد اور شکرگزاری کا دن ہے، اور ایک محفوظ و خوشحال پاکستان ہی شہداء کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ تقریب کا اختتام کشمیر و فلسطین کی آزادی اور حقِ خود ارادیت کے عزم کے ساتھ ہوا۔\378