
پاک چین شراکت داری سے بنجرزمین پر ڈریگن فروٹ کی کاشت
مقامی ڈریگن فروٹ ملک بھرکی مارکیٹوں میں پہنچنا شروع ہو گیا
جمعہ 15 اگست 2025 14:30
(جاری ہے)
گوادر پرو کے مطابق ٹینٹین فارم کے سربراہ شان آئیلِن نے کہا کہ یہ زمینیں کبھی کاشتکاری کے لیے ناقابلِ کاشت سمجھی جاتی تھیں، آج یہاں سے اعلیٰ معیار کا ڈریگن فروٹ پیدا ہو رہا ہے۔
فی الوقت 20 ہیکٹر رقبے پر آزمائشی کاشت جاری ہے جبکہ ہر تین سے پانچ ماہ میں مزید 5 ہیکٹر رقبہ شامل کیا جا رہا ہے۔ سیزن کے عروج پرفارم پرکام کرنے والے مقامی افراد کی تعداد 50 تک پہنچ جاتی ہے۔ شان نے کہاکہ لوگوں کا جوش و خروش قابلِ دید ہے یہ صرف کاشتکاری کا منصوبہ نہیں، بلکہ پورے خطے کے لیے ترقی کا نیا موقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق کراچی میں قائم یہ فارم اب پاکستان کے بڑے سپرمارکیٹس، خصوصی امپورٹ اسٹورز اور دیگر شہروں کو ملکی فضائی سروسز کے ذریعے ڈریگن فروٹ فراہم کر رہا ہے۔ یہ پھل خاص طور پر ببل ٹی شاپس میں ایک مقبول جزو بن چکا ہے۔شان کے مطابق مارکیٹ کا ردِعمل غیر معمولی ہے۔ اس پھل کی دلکش رنگت اور تازہ ذائقہ نے مشروبات کے شعبے میں نئی تجارتی راہیں کھول دی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ٹینٹین فارم 2018 سے پاکستان میں ڈریگن فروٹ کی کاشت کو فروغ دے رہا ہے، جس میں لاہور میں 8 ہیکٹر پر مشتمل ایک بیس بھی شامل ہے۔ کمپنی بیج کی افزائش اور تحقیقاتی اداروں، جامعات اور کسانوں کو پودے عطیہ کرنے کے حوالے سے بھی سرگرم ہے، جس پر مقامی انتظامیہ نے بھی مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسی لینس فار مالیکیولر بایولوجی کے طلبہ نے بھی لاہور کے فارم کا دورہ کیا اور جدید زرعی تکنیک کا مشاہدہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابقفارم میں چین کی مختلف کمرشل اقسام کاشت کی جا رہی ہیں، جن میں ہونگ شِن (سرخ گود یوالا فروٹ)، بائی رو (سفید گود ے والا فروٹ)، ہوانگ لونگ (پیلے گودے والا ڈریگن فروٹ)، جِن ڈو اور ڈا ہونگ 3 شامل ہیں۔شان آئیلِن بین الاقوامی تجارتی میلوں میں پاکستانی ڈریگن فروٹ کو فروغ دے رہے ہیں، اور مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ اور وسطی ایشیا کے خریداروں سے روابط قائم کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہہم نے دنیا بھر میں نمونے بھیجے ہیں اور رائے مثبت رہی ہے۔ اگر اس پھل کو جوس یا خشک اسنیکس کی شکل میں پروسیس کیا جائے تو یہ پاکستان کی معیشت میں مزید قدر و قیمت کا اضافہ کر سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
زیرحراست ملزمان کے انٹرویوزاورانکے اعترافی بیانات میڈیا پرنشر کرنے پر پابندی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.