ڈیرہ اسماعیل خان ،تھانہ گلوٹی اور تھانہ شہید نواب پولیس کوقتل ، اقدام قتل اور اسلحہ کے 4مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم بھانجے کی فائرنگ سے قتل

جمعہ 15 اگست 2025 14:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) بھانجے نے اقدام قتل کی دشمنی کی بناءپر وانڈا معظم میں تھانہ گلوٹی اور تھانہ شہید نواب پولیس کوقتل ، اقدام قتل اور اسلحہ کے 4مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم اپنے ماموںکو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلوٹی میں 39سالہ سلیم ولد گل میر سکنہ وانڈا معظم نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور میرا بھائی 24سالہ بلال گھر سے اپنے ماموں عظیم کے گھر کو پیدل روانہ تھے، جب مولوی حفیظ اللہ کے گھر کے قریب پہنچے تو جھاڑیوں سے اچانک میرا بھانجا رضوان ولد حق نواز سکنہ وانڈا معظم مسلح باکلاشنکوف نکلا اور میرے بھائی بلال پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگیا، میں نے اپنے بھائی کو سنبھالا تو وہ فوت ہو چکا تھا، سابقہ عداوت اقدام قتل کی دشمنی چلی آرہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول بلال تھانہ گلوٹی اور تھانہ شہید نواب پولیس کو قتل ، اقدام قتل ، اسلحہ سمیت 4مقدمات میں مطلوب تھا۔\378