پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا، کائنات اظہر

جمعہ 15 اگست 2025 18:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ایس پی کینٹ ملتان کائنات اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا اوراللہ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان کی طرف جب بھی کسی نے میلی نظر سے دیکھا تو پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کے خواب چکنا چور کردیے اور اس کی حالیہ مثال معرکہ حق ہے کہ جس میں افواج پاکستان نے دشمن کےناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپاکستان انٹرنیشنل سکول میں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحفہ خداوندی ہے یوم آزادی درحقیقت یوم تجدید عہد کا دن ہے ، یہ دن ہمیں ان لا کھوں قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ہمیں پاکستان جیسی نعمت حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نئی نسل پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو تر قی یا فتہ ممالک کی صف میں شامل کروائیں کیونکہ وہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

اس موقع پر پرنسپل مسز نازش عروج نے کہا کہ ہمیں آج کی نسل نو کو پاکستان کی آزادی کے بارے میں بتانا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو بھی پاکستان سے پیار ہو اور اس کی قدر و قیمت سے واقف ہوں انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کی کو ترقی کی جانب گامزن کر سکتے ہیں ۔ تقریب میں بچوں کے والدین نے کہا کہ کافی عرصے سے ملتان میں ایک اچھے تعلیمی ادارے کی ضرورت تھی جو کہ آج پوری ہو گئی ہے اور 14 اگست کو تعلیمی سیشن کا آغاز خوش آئند ہے ، ملتان اور جنوبی پنجاب کے بچوں کو ایک اچھے ماحول اورتجربہ کار اساتذہ کے زیرِ نگرانی اچھی تعلیم و تربیت ملے گی ۔آخر میں مہمانِ خصوصی ایس پی کینٹ نے پرنسپل، اساتذہ اور بچوں کے والدین کے ہمراہ یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔