صدارتی تمغۂ امتیاز کا اعزاز راولپنڈی پولیس کے تمام افسران و جوانوں کے نام کرتا ہوں،سی پی او راولپنڈی

جمعہ 15 اگست 2025 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ اور خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،صدرِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز کا اعزاز راولپنڈی پولیس کے تمام افسران و جوانوں کے نام کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے بیان میں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالا دستی کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

واضح رہے کہ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کو صدرِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا،اعلیٰ سول ایوارڈ یومِ آزادی 2025 کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں پیش کیا گیا۔تمغۂ امتیاز سی پی او راولپنڈی کی شاندار قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف ہے۔