جشنِ آزادی ہاکی فائنل میں الہلال کلب کی فتح، شہداء کو خراجِ عقیدت

جمعہ 15 اگست 2025 22:13

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) محکمہ سپورٹس اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے جشنِ آزادی ہاکی مقابلوں میں 10 کلبز نے حصہ لیا۔ فائنل ساہیوال ڈویژن ہاکی کلب اور الہلال ہاکی کلب وہاڑی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں الہلال کلب نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔مہمانانِ خصوصی ایم این اے تہمینہ دولتانہ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز نے جیتنے اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں و انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

مقابلے میں شہدائے تحریک پاکستان کو خراجِ عقیدت اور معرکہ حق کی تاریخی فتح پر پاک فوج کو سلام پیش کیا گیا۔ کھلاڑیوں اور شائقین نے قومی پرچم کے ساتھ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’پاک فوج پائندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عاصم بھٹی، ضلعی صدر ہاکی ایسوسی ایشن سید مظہر شاہ، سیکرٹری محمد آصف اسلم، ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن چوہدری طاہر شریف گجر، بین الاقوامی و قومی کھلاڑی، تاجر برادری، وکلاء، سول سوسائٹی اور دیگر معززین شریک ہوئے۔ آخر میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔