اٹک پولیس نے مسلح ہو کر کار سرکار میں مداخلت کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 15 اگست 2025 22:52

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) اٹک پولیس نے مسلح ہو کر کار سرکار میں مداخلت کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ باہتر میں حلقہ پٹواری دھریک الطاف حسین نے تحریری درخواست دی کہ بحکم تحصیلدار فتح جنگ موضع دھریک کی داخلی آبادیوں کے قبرستان کے نمبرات کی نشاندہی کے لئے ہمراہ دیگر عملہ موقع پر پہنچے اور کار سرکار شروع ہی کیا تھا کہ مسمیان1۔

(جاری ہے)

محمد اختر ولد شہنچی مسلح کلہاڑی،2۔ واجد علی،3۔ راشد علی پسران محمد السم بامسلح ڈنڈےم4۔ہاشم علی ولد احمد علی بامسلح پسٹل اور5۔محمد پرویز ولد محمد صفدر سکنائے دیہہ آ گئے اور گالی گلوچ کرتے ہوئے ہمیں کام سے روکا اور کہا کہ ہم قبرستان کی نشاندہی نہیں کرنے دینگے مجھ سے خسرہ گرداوری بھی چھین کر پھاڑ دی فیتہ بھی چھین کر توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ تھانہ باہتر کے ایس آئی محمد الطاف نے فوری مقدمہ درج کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔