ڑ*یومِ آزادی پر لبرلینڈ کی جانب سے لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب آج ہوگی

آ*لاہور پریس کلب میں دوپہر 2 بجے پاکستانی و غیر ملکی سفارتکار، صحافی اور سول سوسائٹی رہنما شریک ہوں گے

جمعہ 15 اگست 2025 20:50

ر لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر یورپی ملک ’’ریپبلک آف لبرلینڈ‘‘کی جانب سے آج (16 اگست، ہفتہ) کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب نثار عثمانی آڈیٹوریم، لاہور پریس کلب میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لبرلینڈ کے پاکستان اور نیپال میں تعینات سفیر فیصل بٹ، سابق وزیرِ صحت ڈاکٹر سعید الٰہی، سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی، صدر پریس کلب ارشد انصاری سمیت دیگر ممالک کے سفارتی اہلکار، ممتاز صحافی اور سول سوسائٹی کے رہنما شریک ہوں گے۔انتظامیہ کے مطابق یہ تقریب پاک-لبرلینڈ تعلقات کے فروغ اور یومِ آزادی پاکستان کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔