
iپاک چین شراکت داری سے بنجرزمین پر ڈریگن فروٹ کی کاشت
y مقامی ڈریگن فروٹ ملک بھرکی مارکیٹوں میں پہنچنا شروع ہو گیا
جمعہ 15 اگست 2025 22:35
(جاری ہے)
گوادر پرو کے مطابقٹینٹین فارم کے سربراہ شان آئیلِن نے کہا کہ یہ زمینیں کبھی کاشتکاری کے لیے ناقابلِ کاشت سمجھی جاتی تھیں، آج یہاں سے اعلیٰ معیار کا ڈریگن فروٹ پیدا ہو رہا ہے۔
فی الوقت 20 ہیکٹر رقبے پر آزمائشی کاشت جاری ہے جبکہ ہر تین سے پانچ ماہ میں مزید 5 ہیکٹر رقبہ شامل کیا جا رہا ہے۔ سیزن کے عروج پرفارم پرکام کرنے والے مقامی افراد کی تعداد 50 تک پہنچ جاتی ہے۔ شان نے مزید کہا لوگوں کا جوش و خروش قابلِ دید ہے یہ صرف کاشتکاری کا منصوبہ نہیں، بلکہ پورے خطے کے لیے ترقی کا نیا موقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابقکراچی میں قائم یہ فارم اب پاکستان کے بڑے سپرمارکیٹس، خصوصی امپورٹ اسٹورز اور دیگر شہروں کو ملکی فضائی سروسز کے ذریعے ڈریگن فروٹ فراہم کر رہا ہے۔ یہ پھل خاص طور پر ببل ٹی شاپس میں ایک مقبول جزو بن چکا ہے۔شان کے مطابق مارکیٹ کا ردِعمل غیر معمولی ہے۔ اس پھل کی دلکش رنگت اور تازہ ذائقہ نے مشروبات کے شعبے میں نئی تجارتی راہیں کھول دی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ٹینٹین فارم 2018 سے پاکستان میں ڈریگن فروٹ کی کاشت کو فروغ دے رہا ہے، جس میں لاہور میں 8 ہیکٹر پر مشتمل ایک بیس بھی شامل ہے۔ کمپنی بیج کی افزائش اور تحقیقاتی اداروں، جامعات اور کسانوں کو پودے عطیہ کرنے کے حوالے سے بھی سرگرم ہے، جس پر مقامی انتظامیہ نے بھی مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسی لینس فار مالیکیولر بایولوجی کے طلبہ نے بھی لاہور کے فارم کا دورہ کیا اور جدید زرعی تکنیک کا مشاہدہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابقفارم میں چین کی مختلف کمرشل اقسام کاشت کی جا رہی ہیں، جن میں ہونگ شِن (سرخ گود یوالا فروٹ)، بائی رو (سفید گود ے والا فروٹ)، ہوانگ لونگ (پیلے گودے والا ڈریگن فروٹ)، جِن ڈو اور ڈا ہونگ 3 شامل ہیں۔شان آئیلِن بین الاقوامی تجارتی میلوں میں پاکستانی ڈریگن فروٹ کو فروغ دے رہے ہیں، اور مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ اور وسطی ایشیا کے خریداروں سے روابط قائم کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہہم نے دنیا بھر میں نمونے بھیجے ہیں اور رائے مثبت رہی ہے۔ اگر اس پھل کو جوس یا خشک اسنیکس کی شکل میں پروسیس کیا جائے تو یہ پاکستان کی معیشت میں مزید قدر و قیمت کا اضافہ کر سکتا ہیمزید قومی خبریں
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
وزیراعظم کی ہدایت،ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کردی گئی
-
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
-
چین،پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.