پاکستان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور فلسطینی عوام کیلئے منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت پر برادر ممالک اور امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار

منگل 30 ستمبر 2025 18:00

پاکستان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور فلسطینی عوام کیلئے منصفانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور فلسطینی عوام کے لئے منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت کرنے کے لئے برادر ممالک اور امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ منگل کو ایکس پر ایک پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے اپنے بھائیوں کے بے حدشکر گزار ہیں، ہماری قیادت اور امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات سے پہلے اور بعد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں کئی بات چیت کے کئی ادوارکے ذریعے ہماری مشترکہ کوششوں کے لئے امریکی صدر ہمیں مشترکہ بیان تک لے آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں مصائب کو روکنے کے لئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور امن و تعمیر نو کی طرف راستہ کھولنے کی خاطر امریکی صدر اور ان کی ٹیم کی عرب اسلامی رہنمائوں کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے کی قدر کرتے ہیں۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور فلسطینی عوام کے لئے منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت کرنے کے لئے برادر ممالک اور امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔