Live Updates

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

منگل 30 ستمبر 2025 18:04

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان کی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام صدر اور گورنر نے گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد جاری امدادی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جس سے خطے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی نے لوگوں کو ہونے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی اور گلگت بلتستان کے حکومتی اداروں کی جانب سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر سید مہدی شاہ نے قائم مقام صدر کو گلگت بلتستان انتظامیہ کی جانب سے بے گھر افراد کو ریلیف فراہم کرنے اور ضروری خدمات کی بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے گہری دلچسپی اور حمایت پر قائم مقام صدر کا شکریہ ادا کیا۔\932
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات