خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر وزیر ریلوے کا اظہار افسوس

ہفتہ 16 اگست 2025 15:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریلوے ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز ناگہانی آفت کے اس مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کے بہنوں، بھائیوں، بیٹیوں اور ماں کی ہر ممکن حد تک خدمت کرے گا۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ جس طرح وفاقی حکومت دہشت گردی کی جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اسی طرح سیلابی آفت میں بھی ان کا ساتھ دے گی۔انہوں نے ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی۔