بانڈی پورہ،کشمیری خاتون ڈاکٹر کو بھارتی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر معطل

ہفتہ 16 اگست 2025 18:32

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے ضلع بانڈی پورہ میں ایک خاتون میڈیکل آفیسر کو بھارتی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر معطل کر دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ میں تعینات ڈاکٹر صبیہ سلام 15 اگست کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شامل نہیں ہوئی تھیں ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے تقریب میں انکی عدم شرکت کو ایک سنگین بے ضابطگی قرار دیتے انہیں معطل کر دیا۔یاد رہے کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیری اس قبضے کے خلاف ایک عظیم جدوجہد کر رہے ہیں،وہ بھارتی یوم آزادی کو ہربرس ”یوم سیاہ“ کے طورپر مناتے ہیں ۔ قابض بھارتی انتظامیہ سرکاری ملازمین اور مقبوضہ علاقے میں موجود بھارتیوں سے تقریبات کے مقامات بھر کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ خوش ہیں۔