ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کروا کر انسانی جانوں کو بچایا جائے گا،ڈی پی اومظفرگڑھ

ہفتہ 16 اگست 2025 18:33

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈی پی اومظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ انسانی جانوں کے بچاؤ کے اقدامات کے سلسلے میں کچہری چوک مظفرگڑھ میں موٹر سائیکل سوراوں میں ہیلمٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر اے ایس پی علی احمد، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ابوبکر اور ڈی ایس پی سٹی ثناءاللہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے موٹرسائیکل سوراوں کو ہیلمٹ تقسیم کے دوران موٹر سائیکلوں پر سائیڈ شیشے لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں اور موٹر سائیکل سواروں کے پاس لائسنس بھی چیک کیے۔

انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کے بچاؤ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروا کر انسانی جانوں کو بچایا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :