نیشنل موئے تھائی چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز مکمل ہوگئے

ہفتہ 16 اگست 2025 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)ساتویں نیشنل موئے تھائی چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ، ٹرائلز میں صوبہ بھر سے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ، نیشنل چیمپئن شپ لاہور میں 22 سے 24 اگست تک منعقد ہوگی جس میں چار صوبوں کے علاوہ پاکستان آرمی ، پولیس ، واپڈا، ریلوے، آزاد کشمیر، گلگت، اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی،چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز گلبہار کلب میں منعقد ہوئے جس کے میل کیٹگری میں -48میں ابوبکر خان،-51میں حمید اللہ -60میں امین اللہ -63.5میں منظور احمد-67میں ضیاد اکبر-71میں عبید اللہ-75میں عقیل خان-81میں بصیر شباب منتخب ہوئے جبکہ فی میل کیٹگری میں-48میں نمرا بی بی -51میں عروج بی بی اور-57میں بشرا بی بی -60 کلوگرام میں بختاور بی بی منتخب ہوئیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کی ٹیم سلیکن میں خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عنایت اللہ کے علاوہ امین اللہ، ولی محمد کے نگرانی میں ایک مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا گیا عنایت اللہ نے کہا کہ ان شاء اللہ ہماری ٹیم خیبر پختونخوا کیلئے گولڈ میڈل اور سلور میڈل جیت کر صوبے کا نام روشن کریگی۔صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں، ڈی جی سپورٹس سے ہمارا مطالبہ ہے کہ کھلاڑیوں کی مالی طورپر تعاون کر کے کھلاڑیوں کیلئے ٹریک سوٹس ، شوز، نیکر اور شرٹس کا سامان مہیا کریں۔